ابھی 50 فیصد کامیابی ملی ہے،50 فیصدکام باقی ہے، آصف زرداری

مارشل لاء لگانا اب ممکن نہیں ہے، سابق صدر آصف زرداری

 سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 50فیصد کام کرکے آیا ہوں۔باقی 50فیصد کام ابھی کرنا ہے۔خیبر پختونخوااور بلوچستان میں بھی حکومت بنائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 50 فیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے ابھی خیبر پختون خوا اور بلوچستان  میں بھی کامیاب ہوں گے۔انشاء اللہ چاروں صوبوں میں ہماری ہی فتح ہوگی۔

ان کا کہنا  ہے کہ ملکی سیاسی حالات کی وجہ سے کئی روز اسلام آباد رہنا پڑا۔اپنے کارکنان سے کئی روز دور رہنا پڑا۔ہم نے کہا تھا جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے ساتھ عوام سمندر کی طرح باہر نکلیں گے، شیخ رشید

انہوں نے کہا ہے کہ حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے جو بہت مشکل ہوتی ہے۔آپ لوگ کہتے ہیں یہاں کم آتے ہیں۔اگر میں یہاں ہی رہوں تو یہ فتح کیسے ہوگی۔

 


متعلقہ خبریں