سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ایم این اے شیخ راشد شفیق کو ایئرپورٹ سے اغوا کیا گیا ہے۔
فوادچودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم این اے شیخ راشد شفیق کو ایئرپورٹ سے اغوا کیا گیا ہے۔ابھی تک راشد شفیق کے اہل خانہ کو ان کا کوئی پتہ نہیں دیا جارہا۔
شیخ راشد شفیق MNA کو ائرپورٹ سے اغواء کیا گیا اور ابھی تک ان کے گھر والوں کو ان کا آپتہ نہیں دیا جارہا ، شیخ رشید کو بھی اغواء کرنے کی کوشش کی گئ ہے تحریک انصاف ان اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور https://t.co/wTc10iGa4B
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 1, 2022
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہاہے کہ شیخ رشید کو بھی اغواکرنے کی کوشش کی گئی۔تحریک انصاف ان اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے۔