مدینہ منورہ کا واقعہ کسی منصوبے کا حصہ نہیں تھا، فواد چودھری


اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں گزشتہ روز کا واقعہ کسی منصوبے کا حصہ نہیں تھا۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو دیوار سے نہ لگایا جائے اور اگر کسی جماعت کو دیوار سے لگایا جائے گا تو معاشرہ تقسیم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی بڑی جماعت کو دیوار سے لگانے سے تقسیم بڑھے گی اور سب کے لیے قانون برابر ہونا چاہیے۔ عمران خان اور امپورٹڈ حکومت کے کردار کا لوگوں کو پتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چاہوں تو شیخ رشید اور انکے ساتھیوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہوجائے، وزیر داخلہ

فواد چودھری نے کہا کہ مذہب کو استعمال نہ کیا جائے کیونکہ یہ اچانک ردعمل کا حصہ تھا تاہم عدالت کو قاسم سوری پر حملے کا نوٹس لینا چاہیے کیونکہ شاہ زین بگٹی کے گارڈ کا قاسم سوری پر حملہ منصوبے کا حصہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے مضحکہ خیز فیصلہ دیا اور پاکستان میں تقسیم کی وجہ چیف الیکشن کمشنر کا رویہ ہے۔


متعلقہ خبریں