کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 42 پیسے کا اضافہ ہوا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 185.45 سے بڑھ کر 185.87 روپے پر بند ہوا ہے۔ انٹر بینک کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/x9GOoESSpQ pic.twitter.com/zwk5CZb8LR
— SBP (@StateBank_Pak) April 28, 2022
آج کاروبار کے دوران ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 186 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 187 روپے پر پہنچ گیا ہے۔