مریم نواز نے رمضان میں شر پھیلانے کا این او سی لیا ہوا ہے، شہباز گل

شہباز گِل کے بغاوت کیس میں دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز نے رمضان میں شر پھیلانے کا این او سی لیا ہوا ہے۔

سابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پہلے اپنے لفافوں سے گھٹیا جھوٹی ایڈیٹڈ ویڈیو پھیلائی پھر اس پر پروپیگنڈا کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نور عالم خان نااہلی ریفرنس کے دائرہ اختیار پر فیصلہ محفوظ

انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کس قدر مکار اور جھوٹی عورت ہیں۔ یقینناً آپ کی ساس بیچاری تو آپ سے پناہ مانگتی ہو گی، آپ تو وہ اسپیشل شیطان ہیں جس نے شاید رمضان میں شر پھیلانے کا این او سی لیا ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں