عمران خان سے امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی بنی گالہ میں ملاقات


 سابق وزیر اعظم عمران خان سے امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے بنی گالہ میں ملاقات کی۔

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے عمران خان کی امریکی رکن کانگریس الہان عمر کے ساتھ تصویر شئیر کی ۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان اور الہان عمر نے اسلامو فوبیا اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔


شیریں مزاری نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ الہان عمر  نےعالمی سطح پر اسلام فوبیا کے خلاف کام کرنے پر عمران خان کی تعریف کی ۔ عمران خان نے الہان عمر  کی جرات اور اہم  ایشوز پر اصولی موقف پر ڈٹے رہنے کو سراہا۔


متعلقہ خبریں