وزیر اعظم کا راول چوک فلائی اوور منصوبے میں تاخیر کی تحقیقات کا حکم

عمران صاحب: آپ ملک و قوم کا کباڑہ کرنے آئے تھے، کام کرلیا، اب گھر جائیں: شہباز شریف

 اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے راول چوک فلائی اوور منصوبے  میں تاخیر پر انکوائری کا حکم دے دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے راول چوک فلائی اوور کا صبح سویرے اچانک دورہ  کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو راول چوک فلائی اوور پر جاری کام کے بارے میں  تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

منصوبے میں تاخیر پر وزیراعظم نےسخت برہمی کا اظہار کرتےہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگر منصوبہ ستمبر تک مکمل نہ ہوا تو پھر اللہ حافظ۔۔۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ منصوبے کا آغاز اکتوبر 2020 میں ہوا تھامگر کمپنی کی نا اہلی کی وجہ سے منصوبے پرکام مکمل نہ ہو سکا۔کمپنی کو نا اہلی کے باعث بلیک لسٹ کیوں نہیں کیا گیا؟

ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں اس طرح کے منصوبے 6 ماہ میں مکمل کیے گئے۔ ہم نے کئی فلائی اوور 72 روز میں بھی مکمل کیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوامی دلچسپی کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جانا چاہیے۔غریب عوام کا پیسہ ضائع اورغیر ذمہ داری کی انتہا کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں