معاہدے کاذکر کیوں نہیں کیا؟ ایم کیو ایم کا نو منتخب وزیراعظم سے شکوہ



ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے نو منتخب شہبازشریف کی تقریر میں ایم کیوایم سے معاہدہ کا ذکر نہ کرنے پر شکوہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیم اختر شکوہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر بےنظیر کارڈ کا اعلان ہوسکتاہے تو ایم کیوایم معاہدے کا کیوں نہیں؟

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے معاہدہ کی وجہ سے شہبازشریف وزیراعظم بنے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کا شہبازشریف کی تقریر میں ذکر ہونا چاہیے تھا، اس حوالے سے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرا لیا ہے۔

ایم کیو ایم کا ایک بار پھر مبینہ عالمی سازش پر کمیشن بنانے کا مطالبہ

دوسری جانب ایم کیوایم کےساتھ صوبائی سطح پر معاہدے سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ نے وزرا پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

کمیٹی میں ناصرشاہ امتیازشیخ ، سعید غنی اور مرتضی وہاب شامل ہوں گے۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق وزرا کمیٹی معاہدے کے مطابق قانون سازی کا مسودہ تیار کرے گی۔


متعلقہ خبریں