سرکاری افسران کو این اوسی کے بغیر بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا

fia

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سرکاری افسران کو این او سی کے بغیر بیرون ملک سفر سے روک دیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر نے ملک بھر کے تمام زونل ہیڈ کوارٹرز کو زبانی ہدایات جاری کردیں۔

ہدایات کے مطابق کسی بھی سرکاری افسر کو این او سی کے بغیر بیرون ملک سفر نہ کرنے دیا جائے۔

ایف آئی اے اور پولیس کا محسن بیگ کی رہائش گاہ پہ پھر چھاپہ

ایف آئی اے نے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر الرٹ جاری کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں