اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اقتدار کیلئے اس طرح کسی کو روتے پہلی بار دیکھا ہے، رو رہا ہے کہ میرے لیے کوئی نہیں نکلا۔
امپورٹڈ حکومت تسلیم نہیں، اتوار کو نکل کر احتجاج کرنا ہے، میں ساتھ ہونگا: وزیراعظم
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پہ جاری کردہ اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ آپ آنکھیں کھول کے دیکھو، غریب عوام کو ان ساڑھے تین سالوں میں جس طرح تم نے رلایا ہے، وہ شکرانے کے نفل پڑھ رہے ہیں۔
آئین توڑنے والوں کا کام ہمیشہ کے لیے تمام ہوا، مریم نواز کا ردعمل
اقتدار کے لیے اس طرح کسی کو روتے پہلی بار دیکھا ہے۔رو رہا ہے کہ میرے لیے کوئی نہیں نکلا۔او بھائی آنکھیں کھول کے دیکھو،غریب عوام کو ان ساڑھے تین سالوں میں جس طرح تم نے رُلایا ہے، تل تل کر کے مارا ہے، وہ شکرانے کے نفل پڑھ رہے ہیں کہ تم جیسے سے جان چھوٹی! جاتے جاتے آئین بھی توڑ دیا!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 8, 2022
مریم نواز نے کہا کہ شکرانے کے نفل اس لیے پڑھ رہے ہیں کہ تم جیسے سے جان چھوٹی اور جاتے جاتے آئین بھی توڑ دیا۔
جس بھارت کے قصیدے پڑھ رہے ہیں وہاں مختلف وزرائے اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی ستائیس تحریکیں آئیں۔ کسی ایک نے بھی آئین، جمہوریت اور اخلاقیات سے یہ کھلواڑ نہی کیا۔ واجپائی ایک ووٹ سے ہارا، گھر چلا گیا — آپ کی طرح ملک، آئین اور قوم کو یرغمال نہیں بنایا !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 8, 2022
ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جس بھارت کے قصیدے پڑھ رہے ہیں وہاں مختلف وزرائے اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی 27 تحریکیں آئیں، کسی ایک نے بھی آئین، جمہوریت اور اخلاقیات سے یہ کھلواڑ نہیں کیا۔
پاکستان کو مبارکباد: عوامی مسائل کا حل رکھنے والے منتخب نمائندے لائیں گے، بلاول
بھارتی وزیراعظم واجپائی ایک ووٹ سے ہارا، گھر چلا گیا، آپ کی طرح ملک، آئین اور قوم کو یرغمال نہیں بنایا۔
مریم نواز نے کہا کہ کوئی اس شخص کو بتائے کہ اس کو کسی اور نے نہیں، اس کی اپنی جماعت نے باہر نکالا ہے۔
بات سنیں: ہم نہیں جارہے، دیکھتے جائیں، شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا، وزیراعظم
ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ بھارت اگر اتنا پسند ہے تو وہیں شفٹ ہو جائیں اور پاکستان کی جان چھوڑیے۔