عمران خان نے کرسی بچانے کے لیے  سول مارشل لا لگایا، احسن اقبال


 مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کرسی بچانے کے لیے  سول مارشل لا لگایا۔ وکٹیں اٹھا کر بھاگنے والے سے وکٹیں بحال کرائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو شخص کہتا تھا آخری گیند تک لڑوں گا وہ وکٹیں اٹھا کر بھاگ گیا، وکٹیں اٹھا کر بھاگنے والے سے وکٹیں بحال کرائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کرسی بچانے کے لیے  سول مارشل لا لگایا۔ دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، پاکستانی گورننس کی عالمی سطح پر مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی سفارت کاری داؤ پر لگ چکی ہے، عمران خان نے سب سے پہلے چین پر حملہ کیا، سی پیک پر حملہ کرتے ہوئے اسے رول بیک کیا۔

ان کا کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں کھڑے ہو کر یورپی یونین پر الزامات لگائے گئے، یورپی یونین کو بھی ایسے ہی بے عزت کیا جیسے مخالفین کو کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں