تحریک عدم اعتماد: قومی اسمبلی کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی: طلبہ کا لازمی منشیات ٹیسٹ بل 2022 پیش، ووٹنگ کے بعد مسترد

فوٹو: فائل


قومی اسمبلی کے کل کےاجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی قرارداد پرووٹنگ کی جائےگی۔

وزیر اعظم عمران خان کےخلاف عدم اعتماد کی قرارداد پرووٹنگ ایجنڈے میں شامل ہے۔

تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس 3 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ

اس قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایوان وزیراعظم عمران خان پرعدم اعتماد کرتا ہے، عمران خان ایوان کا اعتماد کھوچکے لہٰذا وزیراعظم کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔


متعلقہ خبریں