بیرونی سازش کو سب مل کر ناکام بنائیں گے، سینیٹر فیصل جاوید

بیرونی سازش کو سب مل کر ناکام بنائیں گے،فیصل جاوید

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بیرونی سازش کو سب مل کر ناکام بنائیں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان 100 فیصد کامیاب ہوں گے اور ہم کسی بھی ملک کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی دی اور خط عمران خان کی خارجہ پالیسی پر حملہ ہے اور اگر وزیر اعظم خط کے مندرجات سامنے لائیں تو اپوزیشن تباہ ہو جائے گی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ووٹنگ والے دن ان کے نمبرز پورے نہیں ہوں گے اور اپوزیشن کو چند روز میں لگ پتہ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش کو سب مل کر ناکام بنائیں گے اور یہ سازش تقریباً ناکام ہوچکی ہے۔


متعلقہ خبریں