گیم اوور نہیں ہوئی گیم آن ہے،وننگ شاٹ کپتان ہی کھیلتا ہے، علی محمد خان

علی محمد خان

وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ گیم اوور نہیں ہوئی ابھی تو گیم آن ہے،آخری وننگ شاٹ کپتان ہی کھیلتا ہے۔

علی محمد خان کا  کہنا ہے کہ ایم کیو ایم حکومت کے ساتھ  اور اپوزیشن سے دور رہے گی۔ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی کے ساتھ ماضی اچھا نہیں رہا۔پر امید ہیں کہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کے وقت ناکامی ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ گیم اوور نہیں ابھی تو گیم آن ہے،آخری وننگ شاٹ کپتان ہی کھیلتا ہے۔اس بار پھر ایک بال پر 3 وکٹیں گریں گی۔بلاول بھٹو کی وکٹ ایسے ہی گر جائے گی۔کوئی آصف زرداری کے واپسی کا ٹکٹ کرادیں۔چند دنوں میں آصف زرداری سندھ واپس جائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ایک بار پھر عمران خان کو جگایا ہے انہوں نے سوئے ہوئے شیر کو جگایا ہے۔مہنگائی تک اگر معاملہ رکھتے تو عمران خان آرام سے 25اوورز کا کھیل کھیلتے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان بیسٹ آل راونڈر ہیں ٹیسٹ میچ آرام سے کھیل رہے ہیں۔عمران خان نے جو مراسلہ دکھایا اس سے معاملہ کہیں اور بڑھ گیا ہے۔
یہ معاملہ اب عمران خان اور اپوزیشن نہیں بلکہ عالمی سازش ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان آزاد خارجہ پالیسی بنارہے تھے۔عمران خان اسلاموفوبیا کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تھے۔ملک کے مفادات کی حفاظت پر عمران خان کے خلاف سازش ہورہی ہے،یہ کہنا کہ خط کو سب کو دکھا دیں یہ کتنی بچگانہ بات ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے ہمیں کہا تھا کہ میں چاہوں تو مراسلہ سب کو دکھا دوں۔عمران خان نے کہاکہ مراسلہ دکھا کر تحریک کو زمین بوس کردوں لیکن ایسا نہیں کرنا۔

انکا کہنا ہے کہ عمران خان نے وقت سے پہلے حالات کا بتادیا تھا۔مراسلہ آنے کے بعد واضح ہوگیا کہ سازش کے تانے بانے باہر ملتے ہیں ۔

 


متعلقہ خبریں