خوبصورت گھونگھے نے عالمی مقابلہ حسن جیت لیا


برلن میں گھونگھے کا عالمی مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا، جس میں کیوبا کے گھونگھے کو اس سال کا خوبصورت ترین snail قرار دیا گیا ہے۔

مقابلے کے لیے آن لائن ووٹنگ کی گئی ، جس میں اس گھونگھے کو 10 ہزار ووٹ ملے ہیں جبکہ مجموعی ووٹوں کی تعداد 16 ہزار سے زیادہ تھی۔

جرمن تحقیقی ادارے ’سینکنبرگ‘ کی جانب سے اس کا اعلان کیا گیا ، عالمی مقابلہ حسن میں ابتدائی طور پر 50 انواع منتخب کی گئی جن میں سے صرف 5 کا انتخاب آخری اور فیصلہ کن مرحلے کےلیے ہوا۔

جس کے بعد ان پانچوں کی تصاویر ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئیں، اور فیصلہ عوام پر چھوڑ دیا گیا۔

25 فروری سے 15 مارچ تک جاری رہنے والے اس آن لائن سروے میں 16 ہزار سے کچھ زیادہ ووٹ ڈالے گئے، جن میں سے 62 فیصد جیتنے والے گھونگھے کو ملے۔

اس کی لمبائی 20 سے 30 ملی میٹر تک ہے جبکہ یہ صرف مشرقی کیوبا کی تنگ ساحلی پٹی کے بارانی جنگلوں سے لے کر انتہائی خشک مقامات پر پایا جاتا ہے۔

عالمی مقابلہ حسن جیتنے کے بعد ادارہ اس رنگین گھونگھے کی جینیاتی سلسلہ بندی بھی کرے گا جبکہ اس کے تحفظ کی کوششوں میں بھی سرمایہ کاری کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں