سپریم کورٹ کے پاس آرٹیکل 63اے ریفرنس کے تحت ہارس ٹریڈنگ ختم کرنے کا موقع ہے، فوا چودھری

زرداری بھی دوڑ لگالیں اور میاں جی بھی، پیسے معاف نہیں ہونے: فواد چودھری

وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے پاس ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن ختم کرنے کا موقع ہے۔ منحرف اراکین کو سزا دینا  غداروں کو سزا دینے کے مترادف ہے۔

وفاقی وزیرفواد چودھری کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 63اے کے تحت ریفرنس سپریم کورٹ کو موقع دے رہا ہےکہ  ملک میں جاری ہارس ٹریڈنگ، موقع پرستی اور کرپشن ہمیشہ کیلئے ختم ہو سکیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا  پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں  کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے اپنی جماعت نہیں ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپا۔

انکا کہنا ہے کہ منحرف ارکان کو سزا دینا اسی طرح اہم ہے جیسے ملک کے غداروں کو دی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں