13سال بعد لاہور اسٹیڈیم ٹیسٹ میچ کے لیے تیار


راوپنڈی اور کراچی کے بعد اب آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیمیں لاہور اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ 13سال بعد قذافی اسٹیڈیم میں  ٹیسٹ کرکٹ کھیلا جائے گا۔

یاد رہے 2009 میں سری لنکا کی ٹیم پر حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد پہلی بار اس اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیمیں میدان میں آئیں گی، کل اور پرسوں دو دن کھلاڑی پریکٹس کریں گے۔

اس وینیو پر پاکستان نے  40 میچز کھیلے ہیں جن میں 12 بار جیت حاصلی کی اور 6 میں شکست ہوئی جبکہ 22 مقابلے ڈرا ہوئے۔ آسٹریلیا سے 5ٹیسٹ میں 1-1 سے پلڑا برابر رہا،3میچز نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

اس میدان میں پاکستان اور آسٹریلیا آخری بار 1994میں آمنے سامنے آئے تھے، اور اب 28 سالوں بعد پاک سیریز کے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری ٹیسٹ کھیلیں گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین میچوں کی تیسٹ سیریز میں سے دو ڈرا ہو چکے ہیں، جبکہ یہ آخری ٹیسٹ میچ فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں