عمران خان جیل جانے کے لیے تیار رہیں، ترجمان بلاول ہاؤس

عمران خان جیل جانے کے لیے تیار رہیں، ترجمان بلاول ہاؤس

اسلام آباد: ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا ہے کہ دم ہے تو ملک سے بھاگنے کے بجائےعمران خان جیل جانے کے لیے تیار رہیں۔

شیخ رشید اور فواد چودھری بھی عمران خان کیخلاف ووٹ ڈالیں گے، سعید غنی

ہم نیوز کے مطابق بلاول ہاؤس کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو بنانا ریپبلک بنانے کی سازش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود کو شیر اور اپنے ایم اینز کو گیدڑ قرار دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ٹائیگر فورس کو اسلام آباد پولیس کی وردی پہنا کر پارلیمنٹیرینز کو ڈرانا بند کریں۔

عمران خان نے پولیس استعمال کی تو یاد رکھیں، سندھ میں گورنر ہاؤس اور قصر ناز ہیں، سہیل انور سیال

ہم نیوز کے مطابق ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں عوام نے عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے، عوام کے بعد اب پارلیمان کی باری ہے۔


متعلقہ خبریں