مرسڈیز بینز نے اپنی نئی گاڑی ای کیو ایس ایس یو وی کی پہلی جھلک پیش کردی، 55 انچ کی ایکس ہائپر اسکرین گاڑی کے پورے فرنٹ کیبن پر پھیلی ہوئی ہے۔
اسکرین میں 12 اعشاریہ 3 انچ کا ایل ای ڈی ڈسپلے ہے جو ڈرائیور کو گاڑی کے چلنے کے دوران ویڈیوز دیکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
گاڑی کو 19 اپریل کو متعارف کرایا جائے گا، کمپنی کی جانب سے صارفین کو اندرونی حصے کی سجاوٹ کے لیے 7 رنگوں کے انتخاب کا موقع دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مرسڈیز بینز کی الیکٹرک گاڑی متعارف
گاڑی میں آپشنل تھرڈ رو سیٹنگ اور الیکٹریکلی ایڈجسٹ کرنے کی سہولت بھی ہو گی، اور اس ایس یو وی میں 7 افراد سفر کرسکیں گے۔