حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو بڑا نقصان ہو گا، سید خورشید شاہ

حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو بڑا نقصان ہو گا، سید خورشید شاہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو بڑا نقصان ہو گا۔

وزرا کی دھمکیوں کے پیش نظر اپنے اراکین کو حفاظت میں رکھا ہے، فیصل کریم کنڈی

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ حکومت اراکین قومی اسمبلی پر دباؤ ڈال رہی ہے اور ارکان کوان کا حق استعمال کرنے سے روک رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو فیصلہ سمجھ آ گیا ہے اس لیے غنڈہ گردی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پر امن سیاست کی داعی ہے لیکن اگر حکومت نے یہی رویہ رکھا تو اس سے بڑا نقصان ہو گا۔

ہمارے پاس نمبرز کی تعداد 190 تک پہنچ گئی ہے، مولانا فضل الرحمان

رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہم افہام و تفہیم سے آگے بڑھ رہے رہیں لیکن اگر حکومت نے روش نہ بدلی تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔

سندھ ہاؤس میں خچروں اور گھوڑوں کا مینا بازار لگا ہوا ہے، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ ہمیں بھی حق حاصل ہے کہ اپنا تحفظ کریں۔ انہوں ںے اس ضمن میں کہا کہ ملک کی عدالتیں اور بارایسوسی ایشنز اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔


متعلقہ خبریں