پنڈی اسلام آباد کے تعلقات بالکل ٹھیک ہیں،وزیر دفاع پرویز خٹک

پرویز خٹک

این اے 33 آزاد امیدوار نے پرویز خٹک کوپیچھے چھوڑ دیا


وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پنڈی اسلام آباد کے تعلقات بالکل ٹھیک ہیں۔ میں وزیر دفاع بھی ہوں اور رابطے میں بھی ہوں، وہ ایک فورس ہے انکی اپنی سوچ ہےاس کے مطابق چلنا ہے۔

صحافی کے سوال کہ اتحادی جماعتوں سے رابطے ہیں انکا جھکاؤ اپوزیشن کی جانب ہے؟ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیا پتہ ہم ایک پیج پر ہوں، صلح مشورہ ایک ہو، یقین دلاتا ہوں کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہے اور رہیں گے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی، وزیراعظم نے تمام کارڈ اپنے پاس رکھے ہیں جووقت کے ساتھ سامنے آئیں گے۔ امید ہے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر شرمندگی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے جو ماحول بنایا ہے اس سے جلد ہوا نکل جائے گی، یہ کیسے ہوسکتا ہے جو ہمارے ٹکٹ پر لڑے وہ ہمارے خلاف ہوجائے، ہمیں یقین ہے پارٹی میں سے کوئی دھوکہ نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحاد یوں سے مکمل رابطے میں ہے،  جو ماحول بنا ہے اس کا جلد ڈراپ سین ہونے والا ہے، اتحادی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ لوگوں سے ملتے رہتے ہیں۔

مجھے کوئی اعتراض نہیں، تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا آئینی حق ہے،اسد قیصر

پرویز خٹک نے کہا کہ سب کو اپنی طاقت کے ذریعے لڑنا چاہیے، نہ کہ ٹکٹ کا لالچ دے کر، جو ممبر دوسری طرف جانا چاہتا ہے کہ وہ استعفیٰ دے اور مقابلے میں آئے، پی ٹی آئی کے تمام دھڑے متحد ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جلسے کا مقصد ہے کہ لوگ آئے ان تین چوہوں کو دیکھے جو ان کو ہٹانا چاہتے ہیں،  پی ٹی آئی کے جلسوں میں 2018 سے زیادہ کا جذبہ دیکھ رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان واحد شخصیت ہے جو بین الاقوامی سطح پر جواب دے سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں