عدم اعتماد: کشمکش کا شکار نہیں،کل مزید مشاورت کریں گے، چودھری شجاعت

فوٹو: فائل


مسلم  لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وہ عدم اعتماد کے معاملے پر کسی کشمکش کا شکار نہیں ہیں، کل حتمی فیصلے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں چودھری شجاعت حسین کی صدارت میں  مسلم لیگ ق کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل بھی مشاورت جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’’5 سیٹوں والے بلیک میلر’’،شیخ رشید، ہمارے پیسے بھول گئے؟مونس الہیٰ،حکومتی اتحادی آمنے سامنے

اس موقع پرچودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کسی بھی کشمکش کا شکار نہیں ،کل کےاجلاس میں حتمی فیصلے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں