پنجاب حکومت کا ناراض اراکین سے رابطوں کا فیصلہ 


 پنجاب حکومت نے بھی  پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے رابطوں کا فیصلہ کر لیا۔  ناراض اراکین کی تحفظات جلد دور کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں صوبائی وزرا کا اجلاس ہوا۔  اجلاس میں صوبائی وزرا  نے وزیر اعلی ٰ پنجاب کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔  اجلاس میں ناراض ارکان کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزرا  نے ناراض اراکین سے رابطوں پر اتفاق کیا گیا ۔ ناراض اراکین سے رابطوں  کے لیے وزرا کی کمیٹیاں تشکیل دینے  کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر بلدیات محمود الرشید نے اجلاس کے بعد فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے  کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب دونوں حکومتیں مضبوط ہیں۔عمران خان ڈٹ کر تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ سارے چور ایک طرف اکھٹے ہوگئے ہیں۔ہمارے اراکین پارلیمنٹ میں مکمل اتحاد ہے۔پنجاب میں صورت حال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔
ممبران اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اجلاس میں کہا ہے کہ اپوزیشن ملک میں سیاسی انتشار پھیلا رہی ہے۔سیاسی عدم استحکام پیدا کرکے مضبوط ہوتی معیشت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم سب وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں۔اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں