ترین گروپ کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کا ہم خیال گروپ بھی متحرک

پاکستان تحریک انصاف: انٹرا پارٹی انتخاب کے انعقاد کی تیاریاں مکمل

جہانگیرترین گروپ کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کا ہم خیال گروپ بھی متحرک ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق ہم خیال گروپ نے کل دوپہر 2 بجے اپنا اجلاس طلب کر لیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت ہو گی۔

ہم خیال گروپ 10 سے زائد ارکان پر مشتمل ہے جس کی جانب سے کل اہم فیصلہ بھی متوقع ہے۔

مائنس بزدار پر ہی بات آگے بڑھے گی، جہانگیر ترین گروپ کا اعلان

ذرائع کے مطابق ہم خیال گروپ میں سردار غلام محی الدین کھوسہ، تیمور لالی، غضنفر عباس چھینہ، سردار شہاب الدین، کرنل غضنفر عباس اور اعجاز حسین بندیشہ شامل میں ہیں۔


متعلقہ خبریں