ویمنز ڈے پر شاہد آفریدی نے فیملی فوٹو شیئر کردی


قو می کرکڑ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ویمنز ڈے پر اپنی اہلیہ اور بیٹیوں کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔

شاہد آفریدی نےخواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنی اہلیہ اور بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کردی۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر تصویر شیئر کرتے ہوئے  کہا ہے  کہ خواتین کائنات کی پرورش کرنے والی طاقت ہیں، وہ اسے زندہ، زیادہ رنگین اور متاثر کن بناتی ہیں۔


شاہد آفریدی نے کہا کہ 5 شاندار لڑکیوں کا باپ ہونے کے ناطے میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ خواتین میں دنیا کو بدلنے کی طاقت ہے۔ آئیے اس دن کو روزانہ منائیں اور ان کا ساتھ دیں، یوم خواتین مبارک۔۔۔

آج پوری دنیا میں عورتوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ خواتین دنیا کی کل آبادی کا نصف حصہ ہیں ۔


متعلقہ خبریں