نہ پہلے فون آئے تھے نہ اب آئے ہیں، اسپیکر کے کردار کو دیکھنا ہے: یوسف رضا گیلانی

نیب زادہ نہیں، نیب زدہ ہوں، ملک ہو گا تو حکومت کریں گے، مشکل فیصلے کر رہے ہیں ڈالر نیچے آئیگا: گیلانی

اسلام آباد: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نہ پہلے فون آئے تھے نہ اب آئے ہیں۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق نمبرز گیم پوری ہے۔

اپوزیشن کی بڑی بیٹھک: تحریک عدم اعتماد کیلئے آئینی و قانونی مشاورت

ہم نیوز کے مطابق پی پی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے اور سب ایک پیج پر ہیں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانے سے قبل اسپیکر کے کردار کو دیکھنا ہے۔ انہوں ںے انکشاف کیا کہ قانونی ماہرین کو اسپیکر کے کردار کا جائزہ لینے کا کام سونپ دیا گیا ہے۔

گورنر سندھ کی علیم خان سے ملاقات ختم: عمران اسماعیل سفارشات لیکر روانہ

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق تین بڑوں نے علیحدہ بیٹھ کر بات چیت کی ہے۔

جہانگیر ترین گروپ کا تحریک عدم اعتماد میں مشروط حمایت کا فیصلہ

واضح رہے کہ سابق صدر پاکستان آصف زرداری کی رہائش گاہ زرداری ہاؤس پر اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اہم رہنماؤں کا اجلاس ہوا ہے جس میں میاں شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کے علاوہ دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں