یوکرین سے پہلا پاکستانی طالبعلم استنبول کےراستے وطن واپس پہنچ گیا۔
کراچی کے علاقے گارڈن کا رہائشی جنید حسین الہٰی 4 ماہ قبل میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے یوکرین گیا تھا۔
وطن واپس پہنچنے پر جنید حسین نے کہا کہ بہت سے طالبعلم یوکرین میں بے یارومددگار پڑے ہیں، ہمیں سمجھ نہیں آتی تھی کہ کیسے دن گزرے گا اورکیسے رات گزرے گی۔
روس نے یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی سفارتخانے کا کردار یوکرین میں صفر ہے، سفارتخانے نے کہا کہ صرف 3 دن کی رہائش ہم دیں گے۔