ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، شاہ محمود قریشی


مٹھی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول کے ذہن میں ہم سوار ہیں مگر ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مٹھی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سندھ حقوق مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں 2013 اور 2018 میں تھر آپ کے پاس آیا تھا اور میں نے تھر کے حلقے کا انتخاب اس لیے کیا کہ یہ آخری بارڈر کا علاقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھر پارکر کے باشعور پاکستانیوں یہ سندھ کارڈ کھیلتے ہیں اور ہم پاکستان کارڈ لے کر آئے ہیں۔ اب یہ وہ پیپلز پارٹی نہیں بلکہ یہ زرداری پارٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا،چودھری پرویزالٰہی

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول کو عمران خان نے پیغام دیا تھا کہ آپ کو گھبرانا نہیں ہے لیکن پیپلز پارٹی کے ترجمان روز پریس کانفرنس کر کے مجھے طعنہ دیتے ہیں۔ لگتا ہے کہ بلاول کے ذہن پر ہم سوار ہیں مگر ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے سے گھبرا رہا ہے وہ آج ہی پیپلز پارٹی میں چلا جائے لیکن پیپلز پارٹی کی سندھ میں ایسی تیسی ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے عمران خان کو 5 دن کی ڈیڈ لائن دے دی

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے زرداری کی وزارت کو بھی ٹھوکر ماری اور ہر جماعت نے ہمارا ساتھ دیا جن کو بھول نہیں سکتے اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں