اگلے 2 سے 3 دن بہت اہم ہیں، مولانا فضل الرحمان


پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگلے 2 سے 3 دن بہت اہم ہیں، عدم اعتماد لانے اور قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن دونوں پر غور ہورہا ہے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری لیگل ٹیم رابطے میں ہے سارے امور کو دیکھا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی لیڈرشپ اس وقت مسلسل رابطے میں ہے، حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے میں ہیں۔

مولانا نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کا موجودہ حکومت کو گرانے پر اتفاق ہے۔ حکومت گرانے کے بعد نئی حکومت کے قیام سے متعلق ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ جب وہ مرحلہ آئے گا تو اس پر بھی فیصلہ کر لیا جائے گا۔

آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان ملاقات کی اندرونی کہانی

انہوں نے کہا کہ ہمارا فوکس ہے کہ خزاں جائے، بہار آئے یا نہ آئے، ہم عدم اعتماد سے پہلے کسی داخلی تنازعے میں نہیں پڑنا چاہتے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کی اتحادیوں پر انحصار نہیں کر رہی۔ ہمارا انحصار انفرادی شخصیات پر ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس تحریک کی کامیابی کے لیے نمبرز پورے ہیں۔ اب سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر اعتماد کر رہی ہیں۔ کیونکہ اب اپوزیشن جماعتوں کی ضرورت کامن ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں