“اجازت ہے؟” دھانی نےعلیم ڈار سے اجازت مانگ کر جشن منایا


پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں بھی  ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی کے منفرد انداز کے چرچے برقرار رہے۔

پی ایس ایل سیون کے فائنل میں  محمد حفیظ کی وکٹ پر جشن منانے سے پہلے شاہنواز دھانی نے علیم ڈار سے اجازت مانگی۔

یہ بھی پڑھیں:علیم ڈار کی دھانی کو پکڑنے کی ناکام کوشش، ویڈیو وائرل

امپائر کی ہاں پر شاہنواز دھانی باونڈری کی طرف بھاگ نکلے۔ میچ کا یہ دلچسپ لمحہ سوشل میڈیا صارفین کو پسند آگیا۔ سوشل میڈیا پرامپائر علیم ڈار اور ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔


اس سے قبل ایک میچ میں علیم ڈار نے شاہنواز دھانی کو بھاگنے سے روکنے کے لیے  پکڑنے کی کوشش بھی کی تھی لیکن دھانی ان کے ہاتھ نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں:علیم ڈار کے ہاتھ نہ آنے والے دھانی اولمپکس میں دوڑنے کا سوچنے لگے

واضح رہے کہ شاہنواز دھانی  پی ایس ایل میں جشن منانے کے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خوب مقبول رہے ہیں

 


متعلقہ خبریں