ن لیگ اور اے این پی کے عوامی نمائندوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت

مشترکہ اجلاس دوبارہ بلایا جائیگا، اپوزیشن سے رابطہ کرونگا: اسد قیصر

مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے عوامی نمائندوں نے تحریک انصاف میں شمولیت حاصل کر لی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارٹی میں شامل ہونے والے نمائندوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد وزیر اعظم عمران خان بہت بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے جس سے مہنگائی میں خاطر خواہ کمی ہوگی۔

اراکین پارلیمنٹ مؤثر قانون سازی سے عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں، اسد قیصر

اسد قیصر نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غازی بروتھا متاثرین کی محرومیوں کے ازالے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے، متاثرہ علاقوں میں پانی کی سپلائی کو 28 کیوبک سے بڑھا کر 46 کیوبک کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں