دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، عمران خان


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا دورہ روس اسلام آباد اور ماسکو میں تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ڈپلومیسی کے ساتھ ہے، کسی تنازع کے ساتھ نہیں۔

آنے والے دنوں میں خوشخبری دوں گا، آپ نے گھبرانا نہیں ہے: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے دورہ روس کے  حوالے سے عالمی شہرت یافتہ میگزین نیوز ویک کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ روس یوکرین تنازع سے ترقی پذیر ممالک پر غیر مناسب بوجھ و دباؤ پڑ سکتا ہے۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عالمی سپلائی چین متاثر ہوگی، توانائی کا بحران اور اجناس کی قیمتیں بڑھیں گی کیونکہ جب بھی کوئی تنازع شدت اختیار کرتا ہے تو اس کے اثرات سے محفوظ نہیں رہا جا سکتا۔

دلچسپ امر ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک ایسے وقت میں روس کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں کہ جب روس اور یو کرین کے درمیان تنازع شدت اختیار کرچکا ہے اور عالمی طاقتوں کی جانب سے اس بات کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ کسی بھی وقت روس جارحیت کا مرتکب ہو سکتا ہے۔

عمران خان نے دوران انٹرویو واضح کیا کہ ان کا دورہ روس پہلے سے طے شدہ ہے اور اس دورے کی دعوت انہیں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے دی تھی۔

وزیراعظم 23 فروری سے روس کا 2 روزہ دورہ کریں گے

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے عالمی نظام پر یقین رکھتے ہیں جہاں تمام ممالک کے مفادات کا تحفظ ہو۔

وزیراعظم نے اس توقع کا اظہار کیا کہ بات چیت ہی سے دونوں ممالک کے درمیان موجود اختلافات کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

دورہ روس کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ میں روس کے دورے کا شدت سے منتظر ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان روس کو علاقائی روابط میں ممکنہ شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم علاقائی ریاستوں اور بڑی طاقتوں سے ترقیاتی شراکت داری چاہتے ہیں۔

وزیراعظم کی ازدواجی زندگی سے متعلق غلط بیانی کیس، نجم سیٹھی پر جرمانہ

ہم نیوز کے مطابق ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں پاکستان اور روس نے اقتصادی تعلقات کے حوالے سے ایک دوسرے سے استفادہ نہیں کیا۔ انہوں ںے کہا کہ روس توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں