پی ایس ایل 7 میں پلے آف مرحلے سے قبل لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں اپنے دو بہترین کھلاڑیوں سے محروم ہو گئیں۔ راشد خان اور رحمان اللہ گرباز بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت کے لیے افغانستان واپس چلے گئے۔
پی ایس ایل کے پہلے مرحلے میں راشد خان نے لاہور قلندرز کی طرف سے شاندار کارکردگی دکھائی اور مخالف بلے بازوں کے لیے درد سر بنے رہے۔ انہوں نے 9 میچوں میں 13 وکٹیں اپنے نام کیں اور صرف 6.25 کی اکانومی سے 225 رنز دیئے۔
انہوں نے ٹویٹر پر پی سی بی اور لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ایس ایل میں مزید وقت گزارنا چاہتے تھے لیکن قومی ڈیوٹی دینا نہیں چھوڑ سکتے۔
I don’t know the right words to say but all I can is to simply say THANK YOU! @lahoreqalandars @iShaheenAfridi @sameenrana @thePSLt20 it was such a great experience.Honestly it’s hard to leave such a lovely environment I would’ve loved to play remaining games but National duty 🇦🇫 pic.twitter.com/cIRiGByzE8
— Rashid Khan (@rashidkhan_19) February 20, 2022
اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارحانہ اوپنر رحمان اللہ گرباز نے بھی قومی ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے افغانستان اڑان بھری۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اب میرے لیے فیملی کی طرح ہے لیکن قومی ڈیوٹی نبھانا پڑے گی۔
It was a great experience for me to be a part of the PSL.i enjoyed my time & definitely can say Islamabad United is part of my https://t.co/1gxpxoX6Cy it’s time for national duty as it’s always above everything♥️🙏 pic.twitter.com/dUIO8ftL3o
— Rahmanullah Gurbaz (@RGurbaz_21) February 20, 2022
راشد خان اور رحمان اللہ کے ساتھ محمد نبی بھی افغانستان واپس چلے گئے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر راشد خان اور رحمان اللہ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔ محمد نبی نے پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی۔
National duty 🇦🇫 @rashidkhan_19 @RGurbaz_21 pic.twitter.com/PhkVzbms3B
— Mohammad Nabi (@MohammadNabi007) February 20, 2022
افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 23 فروری سے چٹاگانگ میں شروع ہو گی۔