امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 1 مسافر ہلاک 7 لاپتہ


امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں 8 مسافر سوار تھے۔

طیارے میں سوار ایک شخص کی لاش سمندر سے نکال لی گئی، طیارے میں سوار باقی 7 مسافروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک طیارے کا ملبہ بھی نہیں مل سکا۔

سنگل انجن والا طیارہ 18 میل شمال مشرق میں بیفورٹ، کے علاقے میں دوپہر 2 بجے کے قریب پانی میں گر کر تباہ ہوا۔

تلاش میں کوسٹ گارڈ کے تین اسٹیشنوں کی کشتیاں اور ایک ہیلی کاپٹر، مقامی فائر اینڈ شیرف کے محکمے کے اہلکار اور نیشنل پارک سروس کے بیچ عملہ شامل ہے۔

 


متعلقہ خبریں