اسلام آباد میں فائرنگ، پولیس افسر شہید


اسلام آباد: بھارہ کہو میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر لیاقت علی شہید ہو گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق بھارہ کہو فائرنگ کا واقعہ گروپوں میں پرانی دشمنی پر پیش آیا اور ایک گروپ کے 2 ملزمان نے دوسرے گروپ پر فائرنگ کی اور فرار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید44 افراد جاں بحق

فیصل کامران نے کہا کہ پولیس نے تعاقب کر کے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تاہم پولیس پر فائرنگ ملزم کار سوار ڈرائیور نے ہی کی جس کی باعث سب انسپکٹر شہید ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ زخمی پولیس اہلکار اور ملزم کا پمز اسپتال میں علاج جاری ہے۔


متعلقہ خبریں