پاکستان کے اربوں روپے بچائے، قبر میں چلا جاؤں حقائق نہیں بدلیں گے، شہباز شریف

اپوزیشن کا پیکا آرڈیننس کی منسوخی کے لیے پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کرنیکا فیصلہ

احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قبر میں بھی چلا جاؤں حقائق کبھی بھی نہیں بدلیں گے، سار ے حقائق وہی ہیں جو لندن کی عدالت میں پیش کیے گئے ۔

شہباز نے کہا کہ عدالت اجازت دے میں 2 منٹ بات کرنا چاہتا ہوں، یہاں جو مقدمہ چل رہا ہے یہی سارا مواد این سی اے لندن بھجوائے گئے ، ڈیلی میل نے میرے خلاف خبر لگائی گئی، گرانٹ میں کرپشن کا الزام لگایا گیا ، اے آر یو ، نیب ،ایف آئی اے نے تمام ریکارڈ این سی اے کو بھجوایا ۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے اور سلمان شہباز کے خلاف وہاں تحقیقات ہوئیں، غریب الوطنی میں رہ کر سوچا کہ کچھ کماؤں، ملکہ برطانیہ کے سہارے تو نہیں رہنا تھا، میں نے وہاں رہ کر اثاثہ بنایا جس کا سارا ریکارڈ موجود ہے ، میں نے 2004 میں پاکستان آنے کی کوشش کی ،جو کیس ہے یہ وہی ہے جس کا تذکرہ آج کل اخبارات میں ہو رہا ہے ،سارے کے سارے ادارے ملکر الٹے ہو گئے لیکن کچھ نہیں نکلا ۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول کے استاد نالائق ہیں، لکھی ہوئی پرچیاں دی جاتی ہیں، شاہ محمود قریشی

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پونے دو سال تحقیقات جاری رہیں، حکومت میرے اکاونٹ فریز کرواتی رہی، ایک ایک دھیلے کی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ میرے پاس موجود ہے، مجھے نیب کے عقوبت خانے میں رکھا گیا، میں خطاکار ہوں اور کروڑوں بار اللہ سے معافی مانگتا ہوں، کرپشن تو دور کی بات ،غریب قوم کے ایک ہزار ارب کی بچت کی ہے، میں نے کئی منصوبوں میں اربوں روپے بچائے، قبر میں بھی چلا جاؤں حقائق کبھی بھی نہیں بدلیں گے ۔

انہوں نے عدالت کو کہا کہ اب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا ہے، میں نے عوامی مفاد میں کئی پروجیکٹ کا انقعاد کیا، شفاف بولی کروائی اور کم ترین سطح پر پروجیکٹ کے ٹھیکے دیئے، میں خود بولی کو کم سے کم کروانے کے لیے کمپنوں سے مشاورت کرتا، مجھے اگر عوامی پیسے کا احساس نہ ہوتا تو میں یہی پروجیکٹ کروڑوں میں دیتا ۔


متعلقہ خبریں