ایک دوسرے کو سلیکٹڈ کہنے والوں کا پھر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ،فرخ حبیب

ایک دوسرے کو سلیکٹڈ کہنے والوں کا پھر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ،فرخ حبیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت کے اتحادی کل بھی ساتھ تھے آئندہ بھی رہیں گے۔

عمران خان عوام سے رابطے کریں، لگ پتہ جائے گا، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سارے چوراپنی چوری بچانے کے لیے اکٹھے ہو گئے ہیں لیکن ان کی ملاقاتوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے میں 16 ارب کا کیس چل رہا ہے اور نیب میں ساڑھے سات ارب کی ٹی ٹیز کا کیس ہے۔

کچن میں سامان اکھٹا کیا جا رہا ہے، بیانات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے: چودھری پرویز الٰہی

وفاقی وزیر فرخ حبیب نے کہا کہ ان کی چوری پکڑی گئی ہے اور احتساب کا عمل آگے بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ
ایک دوسرے کو سلیکٹڈ کہنے والوں کا پھر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

مریم صاحبہ! آئیں قدم بڑھائیں،37 ویں بار عمران خان سے شکست کھائیں: شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ ساڑھے تین سال سے اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں ، آئندہ بھی رہیں گے۔


متعلقہ خبریں