پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا، قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ہیں: شوکت ترین

پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا، قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ہیں: شوکت ترین

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا ہے۔

چین سے کہیں گے ہماری مدد کریں ، شوکت ترین

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے آئی ایم ایف کے اہداف پورے کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹرشوکت ترین نے کہا کہ چین کی اعلیٰ قیادت نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کی تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ چین کامیاب رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بھیک مانگنے والے پیالے کو توڑنے کی ضرورت ہے، شوکت ترین

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین واضح طور پر کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں