زرداری بھی دوڑ لگالیں اور میاں جی بھی، پیسے معاف نہیں ہونے: فواد چودھری

زرداری بھی دوڑ لگالیں اور میاں جی بھی، پیسے معاف نہیں ہونے: فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ زرداری بھی دوڑ لگالیں اور میاں جی بھی، پیسے معاف نہیں ہونے۔

ن لیگ کی سی ای سی کا حکومت کو مزید وقت نہ دینے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ قوم کا پیسہ ہے، قومی خزانے میں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آپ ایک تحریک چھوڑ، 10 لائیں لیکن مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے متعلق میاں جی بتانا پڑے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں4 ارب کب؟ کہاں ؟ اور کیسے آئے؟ اس کا جواب دینا پڑے گا۔

مریم صاحبہ! آئیں قدم بڑھائیں،37 ویں بار عمران خان سے شکست کھائیں: شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے دعویٰ کیا کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور ساتھ ہی رہے گی۔


متعلقہ خبریں