وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب اور روسی صدر سے ملاقاتیں

دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ میں چینی ہم منصب اور ازبکستان کے صدر سے ملاقاتیں کی ہیں،وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں کشمیر اور افغانستان گفتگو کے اہم موضوعات رہے۔

وزیراعظم عمران خان کی ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی اور علاقائی وبین الاقوامی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی سیاسی، اقتصادی اور سٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے عوامی گریٹ ہال میں چینی صدر کی جانب سے ظہرانے میں شرکت کی،اس موقع پر وزیراعظم اور عالمی رہنمائوں نے گروپ تصویر بھی بنوائی۔


متعلقہ خبریں