سندھ حکومت کسی کے سہارے نہیں کھڑی، سعید غنی

Saeed Ghani

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں اپوزیشن نے اسمبلی کے ہوتے ہوئے بھی معاملات سڑکوں پر حل کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی سے مذاکرات ہوئے ہیں اور مطالبات حل کریں گے، ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت چاہتی ہے ہر جماعت کے تحفظات دور کرکے معاملہ حل کرے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پی ایس پی سے بلدیاتی نظام ایکٹ پربھی رابطے میں ہیں، سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت مستحکم ہے، کسی کے سہارے نہیں کھڑی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp