بھارتی طیارہ گر کر تباہ


نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار میں بھارتی فوج کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا تاہم پائلٹس نے ایمرجنسی چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہو گئے تاہم انہیں کچھ معمولی چوٹیں آئیں۔

انڈین آرمی آفیسرز کی ٹریننگ اکیڈمی کا طیارہ تربیتی پرواز کے لیے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا طیارے میں 2 پائلٹس موجود تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے کو ہچکولے کھاتے ہوئے تیزی سے زمین کی طرف آتے دیکھ کر خوف زدہ ہو گئے تھے۔ طیارہ دیکھتے ہی دیکھتے کھیتوں میں آ گرا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت پر ’فوجی ڈولفنز‘ تعینات

بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارے کے اڑان بھرتے ہی تیکنیکی مسائل کے باعث دونوں پائلٹس نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی اور ناکامی پر جہاز سے کود کر جان بچائی۔

بھارتی فوج نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔


متعلقہ خبریں