اسلام آباد ایئرپورٹ: سعودیہ جانے والےمسافر سے 6کلو ہیروئن برآمد


اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سعودیہ جانے والے مسافر سے 6 کلو 330گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی، مالاکنڈ کا رہائشی میر سجاد پی آئی اے کی پرواز پی کے 9245 پر دمام جانا چاہتا تھا۔ دوران اسکریننگ مسافر کے بیگ کی تہ میں آئس ہیروئین کی نشاندہی ہوئی۔

آئس ہیروئین کو ملزم نے انتہائی مہارت سے بیگ، میں چھپا رکھا تھا، اے ایس ایف نے مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزمان کو منشیات سمیت اے این ایف کے حوالے کردیا۔

 


متعلقہ خبریں