سعودی اتحاد کا یمن پر فضائی حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد ہلاک


مشرق وسطی میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے لگی، سعودی اتحاد کا یمن پر فضائی حملہ، یمن کے شہر صنعا میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فضائی حملے میں سابق فوجی عہدیدار کے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے،  حوثیوں نے دعوی کیا ہے کہ سعودی حملے میں تقریبا 20 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوئے ہیں، حملےمیں متعدد گھر بھی تباہ ہوئے ہیں۔

 


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں