اسلام آباد: پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکو گرفتار


اسلام آباد میں 2 پولیس مقابلوں میں 3 زخمی ڈاکوئوں کوگرفتار کرلیا گیا، ایک ڈاکوسرچ آپریشن کے دوران پکڑا گیا، 5 فرار ڈاکوئوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تھانہ نون کے علاقے جھنگی سیداں میں مسلح افراد شہری سےرقم لوٹ رہےتھے، گشت پرمامورپولیس اہلکاروں کودیکھ کرڈاکوئوں نےفائرنگ کردی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں اومیکرون کے 14 نئے کیسز رپورٹ

رپورٹ کے مطابق جوابی کارروائی میں 2 ڈاکوزخمی ہوگئے، جنہیں ان کے تیسرے ساتھی سمیت گرفتارکرلیا گیا۔ فرارہونے والے 3 ڈاکوئوں کی گرفتاری کےلیے آپریشن جاری ہے۔ دوسرا واقعہ تھانہ رمنا کی حدود میں پیش آیا جہاں 3 ڈاکو اسلحہ کے زورپرشہری سے رقم لوٹ رہے تھے، واردات کی کال موصول ہونے پر پولیس نے کارروائی کی۔

ملزمان نے تعاقب پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتارکرلیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


متعلقہ خبریں