نوجوانوں میں 30 ارب روپے کے قرضوں کی تقسیم مکمل: وزیراعظم نے کہا، شاباش عثمان ڈار

نوجوانوں میں 30 ارب روپے کے قرضوں کی تقسیم مکمل: وزیراعظم نے کہا، شاباش عثمان ڈار

اسلام آباد: کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں 30 ارب روپے کے قرضوں کی تقسیم مکمل کر لی گئی ہے۔ یہ تقسیم دو سال کی مدت میں مکمل کی گئی ہے۔

گھر بنانے کیلئے 38 ارب روپے کے قرضے فراہم کر دیئے، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق یہ بات کامیاب جوان پروگرام کی کارکردگی پر مبنی تفصیلی رپورٹ میں بتائی گئی ہے جو وزیراعظم عمران خان کو آج پیش کی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2020 میں قرض کی تقسیم کا عمل متاثر ہوا لیکن اس کی کمی 2021 میں پوری ہو گئی۔

رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ 30 ارب میں سے 27 ارب روپے کے قرضے صرف ایک سال میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے چیئرمین نیب کو کمیٹیوں میں پیشی سے روک دیا، پی اے سی برہم، پھر بلا لیا

گزشتہ حکومت کا کارکردگی کے حوالے سے تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ن لیگ نے نوجوانوں میں 5 سال کے دوران 26 ارب 80 کروڑ روپے تقسیم کیے تھے۔

وزیراعظم عمران خان کو پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوجوانوں کو صرف قرض ہی نہیں دیا گیا بلکہ انہیں 50 ہزار نوکریاں بھی دی گئیں۔

کارکردگی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ قرض کی تقسیم آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں میں یکساں طور پر کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم رہنما ریاستی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، عثمان ڈار

وزیراعظم عمران خان نے پیش کردہ جائزہ رپورٹ اور پروگرام کی کامیابی پر اپنے معاون خصوصی عثمان ڈار کو شاباش دی۔


متعلقہ خبریں