تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے، مریم نواز

خاتون رپورٹر کی شہادت کا سن کر گہرا صدمہ ہوا، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ 7 سال سے دھونس اور طاقت کے ذریعےکیس کو چلنے کیوں نہیں دیا؟ کیوں اتنے سال راہ فرار اختیار کرتے رہے اور پھر منتیں کہ رپورٹ ریلیز نا کی جائے؟ پاگل سمجھ رکھا ہے لوگوں کو کہ جو بولو گے لوگ مان جائیں گے؟

دوسروں پر الزام لگانے والے کا بال بال چوری میں ڈوبا نکلا، مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ ابھی تو صرف رپورٹ سامنے آئی ہے اور آپ کے پول کھل گئے ہیں، آپ نے ملازموں کے اکاؤنٹس کے ذریعے ہیر پھیر کیا اور واردات انجام دی۔

انہوں نے کہا کہ آپ نا صرف چوری اور فراڈ کے مرتکب ہوئے بلکہ صادق اور امین جیسے الفاظ کی توہین کے مجرم بھی ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں