مایا اور شہریار کی فلم نے بھارتی ایوارڈ جیت لیا


عاصم رضا کی ہدایت کاری  میں 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم پرے ہٹ لو نے بھارت میں جھنڈے گاڑ دئیے۔

رومانوی کامیڈی فلم ’پرے ہٹ لو‘  بھارت میں بہترین تفریحی فلم کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مایا علی ‘مایوں’ کی دلہن بنی سب کو بھا گئیں

ساؤتھ ایشیا فورم فار آرٹ اینڈ کریٹیو ہیریٹیج کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد 18 دسمبر سے 23 دسمبر تک بھارتی ریاست اتر پردیش میں کیا گیا جہاں بین الاقوامی فلم فیسٹیول ساؤتھ ایشیا فورم فار آرٹ اینڈ کریٹیو ہیریٹیج میں ایوارڈ کا اعلان کیا گیا۔

فلم کے ہدایت کار نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں خوش قسمت ہوں جو اس پراجیکٹ کا حصہ بنا، میں دنیا کی سب سے بہترین کاسٹ کو اس ایوارڈ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔


پرے ہٹ لو کی کاسٹ میں مایا علی خان، شہریار منور، زارا نور عباس، اور احمد علی بٹ بھی شامل تھے، جبکہ موسیقی اذان سمیع نے دی۔

 


متعلقہ خبریں