زراعت میں بہتر میکانائزیشن متعارف ہونے سے انقلاب برپا ہو جائے گا،وزیراعظم

وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے بیانات پر ردعمل سے روک دیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زراعت میں بہتر میکانائزیشن متعارف ہونےسےانقلاب برپا ہو جائے گا۔

اپنی زیر صدارت زرعی شعبے کی بہتری سے متعلق اجلاس میں انہوں نے کہا کہ زیتون کی کاشت اور جھینگوں کی فارمنگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سے برآمدات کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ کے اجرا سے کسانوں کو مشینری اور زرعی سامان خریدنے میں سہولت ملے گی۔

عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے کتنا ٹیکس ادا کیا؟ ایف بی آر نے بتادیا

اجلاس میں عمران خان نے کپاس، گندم اور چاول کی فصلوں میں تحقیق کیلئے پنجاب اور کے پی میں سنٹرز آف ایکسی لینس قائم کرنے اور مویشیوں کی افزائش اور دودھ کی پیداوار بہتر بنانے کیلئےبچھڑے کی پرورش کے مراکز قائم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے یوریا کی غیرقانونی ترسیل روک کراس کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔


متعلقہ خبریں