پی ٹی وی پر وزیراعظم کی تقریر نشر ہونے سے میں نے روکی، مریم اورنگزیب

گیٹ توڑیں پی ٹی آئی کے فسادی، ڈنڈے کھائیں بے گناہ صحافی، یہ نہیں چلے گا ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر نشر ہونے سے انہوں نے رکوائی تھی۔

جمعہ کے روز احتساب عدالت میں ایک صحافی نے مریم اورنگزیب سے استفسار کیا کہ کیا پی ٹی وی سے وزیراعظم کی تقریر ڈیلیٹ کروائی گئی تھی۔ جواب میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے، تقریر نشر نہ کروانا میرا فیصلہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نشر نہ کی جانے والی پریس کانفرنس تھی ہی نہیں بلکہ پریس ٹاک تھی۔ تقریر اگر پی ٹی وی سے ڈیلیٹ کروائی جاتی یا کسی طریقے سے رکوائی جاتی تو میں جواب دیتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں کیمرے لانے کی اجازت نہیں تھی۔ میڈیا اگر مجھ سے پوچھ لیتا تو میں بتا دیتی کہ ماجرا کیا ہے۔ لیکن میڈیا نے ذرائع پر انحصار کیا اس لیے میں نے بھی پرواہ نہیں کی۔


متعلقہ خبریں